Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرد وغبار

’مکہ اور مشاعر مقدسہ میں گرد و غبار کی کیفیت رات 8 بجے تک رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرد وغبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’گرد وغبار کی یہ کیفیت رات 8 بجے تک رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سمیت منی، مزدلفہ اور عرفات میں حد نگاہ متاثر ہوگا‘۔
’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم گرم ہوگا جبکہ تیز اور گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بچوں اور بزرگوں کے علاوہ سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدود رہنا چاہئے‘۔
 

شیئر: