Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ڈیوٹی کے بعد عبادت، یہی بڑا فائدہ ہے: بنگلہ دیشی صفائی کارکن

رمضان اور حج سیزن میں ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی عرب میں بنگلہ دیشی  شہری شریف ازھر 18 سال سے مسجد الحرام میں صفائی کارکن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہا ہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شریف ازھر نے صفائی کارکن کی حیثیت سے ملازمت کی شروعات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’18 سال قبل بنگلہ دیش سے ملازمت کے  لیے بن لادن کمپنی میں آیا تھا پھر ایک دوست کے ذریعے مسجد الحرام میں صفائی عملے میں شامل ہوا۔‘ 
شریف ازھر نے کہا کہ ’عام دنوں میں آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہوں جبکہ رمضان اور حج سیزن میں ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔‘
’ڈیوٹی سے فارغ ہو کر مسجد الحرام میں عبادت کرتا ہوں  جس سے بے حد سکون میسر آتا ہے۔‘ 
شریف ازھر نے حرم شریف میں ملازمت کے دوران پیش آنے والے ناقابل فراموش واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ’ایک مرتبہ اس نے آب زمزم امام حرم کو پیش کیا۔ انہوں نے بہت پیار سے زمزم لیا اور دعائیں دیں۔ ان کی شفقت کو کبھی فراموش  نہیں کرسکوں گا۔‘ 
بنگلہ دیشی صفائی کارکن کا کہنا ہے کہ ’یہاں کام کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یکسوئی کے ساتھ عبادت بھی کر لیتا ہوں۔ اپنے اہل و عیال اور والدین کو مسجد الحرام کی زیارت کرا چکا ہوں۔  ملازمت کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے۔‘ 

شیئر: