شاہی دعوت پر فلسطینی عازمین حج کے پہلے گروپ کی آمد
شاہی دعوت پر فلسطینی عازمین حج کے پہلے گروپ کی آمد
ہفتہ 24 جون 2023 18:59
ایک ہزار فلسطینوں کو شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے اہل خانہ شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور جو ہر سال ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کی نگرانی کرتی ہے 329 فلسطینی عازمین حج کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔‘
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج کےلیے مدعو کیا ہے۔
علاوہ ازیں شاہی دعوت پر آنے والے فلسطینی عازمین حج نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گروپ میں شامل فلسطینی خاتون عازم حج نسرین صالح جرار نے وزارت اسلامی امور کی میزبانی ، خیرمقدم اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔
ایک اور فلسطینی عازم حج موسی علی عبد عبیاد نے کہا کہ ’سعودی عرب اور فلسطین کے عوام ایک قوم ہیں‘۔
عازم حج عطاف مصطفی ابو ناھیہ نے شاہی دعوت کے حوالے سے کہا کہ ’ہمیں وہ ملا ہے جس کی توقع نہیں تھی‘۔