Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی اسلامی ملکوں کے رہنماوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

امت مسلمہ کی مزید ترقی اور خوشحالی پر زور دیا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحی پر اسلامی ممالک کے رہنماوں کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے امت مسلمہ کی مزید ترقی اور خوشحالی پر زور دیا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو بھی کئی اسلامی ممالک کے رہنماوں نے عید الاضحی پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
سعودی قیادت نے جوابی پیغامات میں ان کی نیک تمناوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ رہنما امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

شیئر: