سعودی عرب کراؤڈ مینجمنٹ میں عالمی رہنما بن گیا
مملکت میں جدید ترین بین الاقوامی طریقوں کو نافذ کیا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
کراؤڈ مینجمنٹ کے ماہر اکرم جان نے کہا ہے ’مملکت نے کراؤڈ مینجمنٹ میں مہارت حاصل کر لی ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق کراؤڈ مینجمنٹ کے ماہر اکرم جان نے کہا کہ ’ مملکت کے پریکٹیشنرز جدید ترین بین الاقوامی طریقوں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’حج سیزن میں کراؤڈ مینجمنٹ سسٹم کے انچارج لوگ خاص طور پر پچھلی دہائی میں، ریاضی کے حساب اور نقل و حرکت میں روانی کے مطابق لاکھوں عازمینِ حج کا استقبال کرنے اور ان کے ساتھ نمٹنے کے عادی ہو چکے ہیں۔‘
اکرم جان نے کہا کہ ’مکہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال کی منصوبہ بندی اور شناخت کے لیے ایک بنیادی ڈیٹا بیس بنانے کے علاوہ موجودہ انفراسٹرکچر کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے سروس کی سطح کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے مسلسل تنظیمی منصوبے بنائے گئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کراؤڈ مینجمنٹ کو منظم کرنے، نقل و حرکت کے ہموار بہاؤ کو یقینی بناتے ہوئے بہترین خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کا انتظام کرنے میں ایک رہنما بن گیا ہے۔‘
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل پریذیڈنسی میں گروپ بندی اور کراوڈ مینجمنٹ کے ذمہ داروں نے 400 سے زیادہ اہل فیلڈ ملازمین کو مسجد الحرام کے اندر زائرین کے داخلے، اخراج اور نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے مختص کیا ہے۔
گروپنگ اور کراؤڈ مینجمنٹ کے انڈر سیکریٹری جنرل اسامہ بن منصور الحجیلی نے عرب نیوز کو بتایا کہ مسجد الحرام کے نظام نے گروپ بندی کے فیلڈ پلانز کے مطابق عبادت گذاروں اور زائرین کی نقل و حرکت کو ترتیب دینے کے لیے کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایجنسی کے ملازمین ہمیشہ عازمین حج کی گروپ بندی کے لیے بہترین سلوشز تیار کرنے کے لیے معیاری پروگراموں اور انیشیٹوز کو نافذ کر رہے ہیں۔‘
اسامہ بن منصور الحجیلی نے کہا کہ ’ کراؤڈ مینجمینٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پینل مباحثے اور متواتر ملاقاتیں ہوئیں۔‘
آپریشنل منصوبوں کے مطابق راستوں اور نماز کے علاقوں کا تعین کرنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ مختلف سٹیڈیز کو نافذ کیا گیا اور تجاویز تیار کی گئیں۔