Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالاکنڈ: گھریلو تنازع کے بعد فائرنگ، ایک ہی خاندان کی تین خواتین سمیت نو افراد ہلاک

پولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا (فوٹو:سکرین گریب)
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی تحصیل بٹ خیلہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس فائرنگ کی جس سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بٹ خیلہ کے گاؤں بگردرہ میں منگل کو رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ سے چھ مرد اور تین خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنک کرنے والے افراد مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور یہ واقعہ گھریلو تنازع کے بعد پیش آیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا نے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے اس واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات اور ملزمان کی فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس واقعے میں ملوث عناصر قاونن کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔‘

شیئر: