Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں عازمین کی مدد کےلیے کوششیں قابل تعریف: سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کو منی پیلس میں شاہی شخصیات، مفتی اعظم، علما، شیوخ، جی سی سی کے اعلی حکام، وزرا اور سیکورٹی فورسز کے حکام کا خیر مقدم کیا ہے۔
عرب نیوز اور الاخباریہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور حجاج کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور حج سیزن میں عازمین کی مدد کےلیے عسکری اور سول تنظیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’ریاستی اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششیں، عازمین کی خدمت، ان کے آرام کو یقننی بنانے اور ان کی سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے مسلسل کام  پر فخر ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم یہ کوششیں کرتے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے تاکہ ہر سال حج کی ادائیگی کو آسان بنایا جا سکے‘۔
ولی عہد نے مزید کہا کہ’ آپ مملکت کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جوعظیم قربانیاں، عزت اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں مملکت کے لوگوں نے اس کے قیام کے بعد سے اس کی پیروی کی ہے‘۔

شیئر: