Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے مسلم دنیا کو عیدالاضحی کی مبارکباد

یہ موقع ایک متحد مسلم دنیا کے آغاز کا اشارہ دے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عیدا لاضحی کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہوں سمیت مسلم دنیا کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حسین طحہ ابراہیم نے سعودی عرب میں عیدالاضحی کے اجتماعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنر ل نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موقع ایک متحد مسلم دنیا کے آغاز کا اشارہ دے گا۔
انہوں نے مسلم ممالک میں امن، استحکام  اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان محبت اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس تہوار کے موقع پر امن اور خوشی کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: