لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے ہرا کر 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 155 رنز بنائے، لیکن ان کی پوری ٹیم 371 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 327 رنز سکور کر سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور کپتان بین سٹوکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک آسٹریلین گیند بازوں کا سامنا نہ کر سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک، کمنز اور ہیزل ووڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کیمرون گرین نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر281 رنز کے تعاقب میں 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔