Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال 

سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار دو جولائی کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔
شہزادہ طلال بن منصور یکم جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔ 
شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا۔ سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے۔
شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی جبکہ امریکہ کے بزنس مینجمنٹ کالج سے  ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔ 

شیئر: