سعودی نائب وزیر خارجہ نےانجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو لندن میں برطانوی وزیر مملکت برائے ترقی، مشرق وسطی، شمالی افریقی،جنوبی ایشیا، دولت مشترکہ امور سے ملاقات کی۔
برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور ومبلڈن کے لارڈ طارق احمد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے برطانوی قومی سلامتی کی نائب مشیر سارہ میکانڈوش سے بھی ملاقات کی۔
سعودی نائب وزیر خارجہ اور برطانوی وزیر مملکت برائے ترقی و افریقی امور اینڈریو مچل کی ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا,
اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کے پہلووں اور سعودی وژن 2030 کی روشنی میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا تاکہ دونوں دوست ممالک اور عوام کےلیے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔