السعودیہ کی جدہ سے برمنگھم کے لیے براہ راست پروازیں
السعودیہ کی جدہ سے برمنگھم کے لیے براہ راست پروازیں
منگل 4 جولائی 2023 22:02
دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کے برمنگھم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الفرسان ہال میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں برطانیہ کے قونصل جنرل موجود تھے۔
السعودیہ میں ڈپٹی چیئرمین فار سیلز منال الشہری نے کہا کہ’ برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ وسیع کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ اس روٹ کے مسافروں کی مزید خدمت کا موقع ملے گا‘۔
ڈپٹی سٹراٹیجک چیئرمین سلطان عطیفی نے کہا کہ’ نئے روٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں وسعت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔
السعودیہ کی پہلی پرواز برمنگھم ایئر پورٹ پہنچی تو لینڈنگ کے بعد فائر سروس کی گاڑیوں نے واٹر کینن کی سلامی دی جو ہر پہلی پرواز یا نئے طیارے کے لیے دی جاتی ہے۔