Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 لاکھ سے زیادہ غیرملکیوں کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم

1.16 ملین غیرملکیوں کی تنخواہیں 3 ہزار ریال سے زیادہ ہیں (فوٹو اخبار 24)
سماجی کفالت کے سرکاری ادارے نے  کہا ہے کہ ہمارے یہاں رجسٹرڈ 52 فیصد سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ پانچ ہزار ریال ہے۔
اخبار  24 کے مطابق سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2.6 ملین سعودی سماجی کفالت کے ادارے میں رجسٹرڈ ہیں ان میں سے  13 لاکھ ایسے ہیں جن کی تنخواہ پانچ ہزار ریال سے کم ہے۔
اسی طرح 5 لاکھ 94 ہزار 700 شہری ایسے ہیں جن کی تنخواہ دس ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہے یہ ادارے میں رجسٹرڈ کل افراد کا  22.8 فیصد ہیں۔
سماجی کفالت کے ادارے نے بتایا ہے کہ اس کے رجسٹرڈ ملازمین کی کل تعداد 10.4 ملین ہے ان میں سے  5 لاکھ 9 ہزار سرکاری اداروں اور 9.9 ملین پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ادارے میں رجسٹرڈ غیرملکیوں کی تعداد  7.8 ملین ہے، ان میں 40 لاکھ سے زیادہ ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم ہیں۔
اسی طرح  2.5 ملین ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 سے 3 ہزار کے درمیان ہیں اور 1.16 ملین ایسے غیرملکی ہیں جن کی تنخواہیں تین ہزار ریال سے زیادہ ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: