Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت کے مشترکہ علاقے میں تیل منصوبوں کا جائزہ

تقسیم شدہ علاقے میں قدرتی وسائل سے استفادے پر زور دیا گیا ( فوٹو: اخبار 24)
 کویتی سیکریٹری پٹرولیم شیخ نمر الصباح نے کہا ہے کہ ’اتوار کو سعودی کویتی مجلس قائمہ کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ علاقے کے تیل منصوبوں کے امور کو تیزی سے نمٹانے پر تبادلہ خیال ہوا ہے‘۔ 
اخبار  24 کے مطابق کویتی سیکریٹری پٹرولیم  نے کہا کہ ’مشترکہ  کمیٹی نے بیان میں اس امر پر زور دیا  کہ فریقین 2019 کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی دفعات پر عمل کریں۔ یہ دونوں کے لیے اہم ہیں‘۔ 
کمیٹی نے دونوں ملکوں کے تقسیم شدہ علاقے میں قدرتی وسائل سے استفادے،انہیں ترقی دینے اور تیل منصوبوں کو درپیش مسائل جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔ 
شیخ نمر الصباح نے کہا کہ ’کمیٹی نے النویصیب اور الخفجی چیک پوسٹوں کے ذریعے الخفجی اور الوفرۃ مشترکہ آپریشن راہداری اور روڈ منصوبے کے حوالے سے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ رپورٹ میں مشترکہ آپریشن سکیموں، مستقبل کے تصور اور آپریشنل تقاضوں کی تکمیل کو مدنظر رکھا گیا ہے‘۔  

شیئر: