سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ای گیمز ’ٹیکن 7‘ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ای گیمز کے فائنل راونڈ میں تین رکنی پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کیا اور جنوبی کوریا کی مخالف ٹیم کو شکست دے کر ای گیمز کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا جس پر سعودی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی اور پانچ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کھیل کر اچھا لگا اور ہماری کوشش یہی تھی کہ ٹرافی جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں۔