Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس اے پی کمپنی میں ویلیوایڈوائزری ڈائریکٹر: ریم العطاس

کنگ سعود یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوز
ریم العطاس مارچ 2022 سے سعودی عرب میں سافٹ ویئر ٹریڈنگ کمپنی ایس اے پی میں اخراجات کے انتظام کے لیے ویلیو ایڈوائزری کی ڈائریکٹر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سافٹ ویئر کمپنی میں شامل ہونے سے پہلے ریم العطاس 2021 سے 2022 تک ورلڈ اکنامک فورم سینٹر برائے چوتھے صنعتی انقلاب میں پروجیکٹ کوآرڈینیشن کی سربراہ رہ چکی ہیں۔
ریم العطاس نے2021 میں گورنمنٹ ایکسپینڈیچر اینڈ پراجیکٹس ایفیشینسی اتھارٹی میں کاروبار کی ترقی اور مزید سرگرمیوں کو  آگے بڑھانے میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات بھی انجام دی ہیں۔
سعودی عرب ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی میں انہوں نے 2020 میں بطور ٹیکنیکل کنسلٹنٹ اور نالج سینٹر میں قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
2017 سے 2020 تک ٹرانسفارمنگ ٹیکنالوجز گروپ کی بانی اور سائنسدان کے طور پر ریم العطاس نے بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک  رئیلٹی سسٹنس سسٹم  تیار کیا۔
العطاس نے 2011 میں فٹنس ٹرانسفارمر کی بنیاد بھی رکھی جس نے فٹنس ٹیکنالوجی کی صنعت میں جدید مصنوعات، خدمات اور حکمت عملی تیار کرنے کے لیے تحقیق کی۔
انہوں نے 2009 سے 2011 تک مائیکروسافٹ سعودی عرب میں ٹیکنیکل اکاؤنٹ مینیجر کے طور پر کام کیا۔

ریم العطاس سعودی فرانسی بینک میں سافٹ ویئر انجینئر رہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

ریم العطاس نے 2004 سے 2005 تک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کیریئر کا آغاز سعودی فرانسی بینک سے کیا اور کاروباری ٹیموں کے ساتھ مل کر آن لائن بینکنگ سلوشنز کو ڈیزائن اور لاگو کیا۔
قبل ازیں ریم العطاس نے امریکہ کی یونیورسٹی آف بریج پورٹ سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
خلائی تحقیق کے لیے ارتقائی ماڈیولر روبوٹس میں مہارت حاصل کی اور فروری 2018 میں ناسا ڈیٹاناٹ بن گئیں۔
ابتدا میں انہوں نے کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ اسی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
 

شیئر: