مملکت کا کونسا شہر آج سب سے زیادہ گرم رہا
جمعرات 13 جولائی 2023 19:33
سب سے کم درجہ حرارت ابھا میں رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 13 جولائی 2023 کو گرم ترین شہر اور سب سے کم درجہ حرارت والے شہروں کی تفصیلات جاری کردیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ جمعرات کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور الاحسا میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ ابھا میں رہا۔
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مدینہ اور الاحسا کے بعد جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ العلا، الخرج اور الدھنا میں رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، دمام، حفر الباطن، ینبع اور شرورہ میں 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ریاض اور بریدہ میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں