Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا (فوٹو، ٹوئٹر)
حائل ریجن میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امداد فراہم کی ۔
عاجل نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ حائل میں زیرتعمیر عمارت میں کام جاری تھا کہ اچانک عمارت کی چھت گرگئی۔
واقعے کی اطلاع شہری دفاع کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی جہاں سے مخصوص امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پرملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالا اورانہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
شہری دفاع اورہلال الاحمر کی مشترکہ ٹیم نے زخمی کارکنوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تفصیلی طبی معائنہ کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔

شیئر: