Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑیوں کے انسپیکشن سینٹرز کی تعداد میں 242 فیصد تک اضافہ ہو گا

اس وقت مختلف شہروں میں صرف 33 فحص سینٹرز قائم ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ مملکت میں گاڑیوں کے فحص (انسپیکشن) سینٹرز کی تعداد میں 242 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے مختلف شہروں میں اس وقت صرف 33 فحص سینٹرز قائم ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 133 کی جائے گی‘۔  
گاڑیوں کے انسپیکشن سینٹرز کے شعبے میں نج کاری کرنے کے حوالے سے سعودی کابینہ نے منظوری دی ہے اور عملی طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
گاڑیوں کے فحص سینٹرز میں نج کاری کے لیے سرمایہ لگانے والوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل 25 جون 2022 سے کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے اب تک 34 درخواستوں پرغور کیا گیا ہے جن میں سے صرف 9 اداروں کی جانب سے مطلوبہ شرائط پوری کی گئی ہیں جبکہ ایک نے اپنی درخواست واپس لے لی جس کے بعد اب تک کامیاب ادراوں کی تعداد آٹھ رہ گئی ہے۔ 
کوالٹی کنٹرول آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے حوالے سے فنی معائنہ انتہائی اہم ہوتا ہے جس کا مقصد سڑک پرموجود گاڑیوں کے معیار اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ 

شیئر: