Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 30 روزہ کھجور فیسٹول کا آغاز

فیسٹول کے پہلے روز بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے( فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں کھجورفیسٹول کا آغاز ہو گیا۔ ریاض اوردیگر شہروں سے بڑی تعداد میں کھجور کے ماہرین اورشائقین شرکت کررہے ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق فیسٹول کا انعقاد قصیم میونسپلٹی نے ریاض گورنریٹ اورمیونسپلٹی کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ فیسٹول 30 دن تک جاری رہے گا۔ 
فیسٹول میں زرعی ماہرین اور گھریلو سطح پرکھجور سے مختلف اشیا تیار کرنے والے افراد شریک ہیں۔ 
فیسٹول کے پہلے روز بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اوراس اقدام کوپسند کیا۔  
 مختلف نوعیت کی سرگرمیاں بھی پیش کی جارہی ہیں تاکہ ہرطبقہ فکر کے افراد اس سے مستفیض ہوسکیں۔
حکومتی اداروں کے علاوہ سماجی اورفلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی پذیرائی کی جارہی ہے۔ 

شیئر: