Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض ریجن میں 6 ماہ کے دوران تین ہزار 317 اموات

چھ ماہ کے دوران 1030 میتیں مملکت سے باہر بھجوائی گئی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن میں پوسٹ مارٹم سروس سینٹر نے سال رواں 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تین ہزار317 اموات کی تصدیق کی ہے، ان میں بعض اموات مجرمانہ عمل سے ہوئی ہیں‘۔ 
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 1030 میتیں مملکت سے باہر بھجوائی گئی ہیں جبکہ 429 کی تدفین کے لیے این او سی جاری ہوئے اور 146 میتیوں کے ڈی این اے لیے گئے‘۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ ریاض ریجن میں پوسٹ مارٹم سروس سینٹرسائنٹیفک انداز میں معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اسے امریکہ سے بھی اعلی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ ملا ہوا ہے‘۔ 

شیئر: