Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 390 فیکٹریاں، سرمایہ کاری 20 ارب ریال سے زیادہ   

غذائی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد زیادہ ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ابہا ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں مئی 2023 کے دوران فیکٹریوں پر لگائے گئے سرمائے کا حجم 20 ارب ریال سے زیادہ ہوگیا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابہا ایوان صنعت و تجارت نے رپورٹ میں کہا کہ ’اس وقت عسیر ریجن میں مختلف شعبں سے تعلق رکھنے والی فیکٹریوں کی تعداد 390 تک پہنچ گئی ہے‘۔
مملکت بھر میں موجود فیکٹریوں کے حوالے سے ان کی شرح 3.9 فیصد ہے۔ ان میں 20600 افراد کام کررہے ہیں۔ 99 نئی فیکٹریاں ہیں۔ مئی 2023 میں افتتاح ہوا۔ 
ابہا ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ ’نئی فیکٹریوں میں غذائی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد زیادہ ہے‘۔ 
دوسرے نمبر پر فرنیچر اور تیسرے نمبر پر معدنیاتی مصنوعات تیار کرنے والی فیکڑیاں ہیں۔ سب سے کم اسفنج مصنوعات بنانے کی فیکٹریاں ہیں۔ 
ابہا ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ ’قومی فیکٹریوں کی تعداد سب سے زیادہ 74 فیصد ہے۔ غیرملکی فیکٹریاں 15 فیصد  جبکہ مشرکہ ملکیت کی فیکٹریوں کا تناسب 11 فیصد ہے‘۔ 

شیئر: