Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشرپلیٹ فارم کا صارفین کو انتباہ !

ذاتی معلومات کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو نہ دیں (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کی آن لائن سروس پلیٹ فارم ’ابشر‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین ایسی ای میلز پر توجہ نہ دیں جن میں شخصی معلومات یا سروس فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے ۔
عاجل نیوز کے مطابق ابشرپلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز سے خبردار رہیں ایسے کسی پیغام یا ای میل پرتوجہ نہ دی جائے جو غیرمتعلقہ ایڈریس سے موصول ہوا ہو۔
صارفین ہیکرز سے محفوظ رہنے کےلیے مصدقہ ایپس ہی استعمال کریں اپنے ابشر اکاونٹ کا پاس ورڈ کسی انجان شخص کو نہ دیں اورنہ ہی کسی ایسے پیغام (ایس ایم ایس) یا ای میل پرتوجہ دیں جو ذاتی معلومات جن میں اقامہ نمبر، بینک اکاونٹ کی تفصیلات طلب کی جائیں ، نہ ہی ایسا کوئی لنک استعمال کریں جس  کے ذریعے کسی بھی فیس کی ادائیگی کے حوالے سے رقم کا مطالبہ کیا گیا ہو۔
ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین جب بھی اپنے ابشر اکاونٹ پرلاگ ان کریں تو درست ایڈریس   WWW.ABSHER.SA  ہی استعمال کریں ۔ 
غیرمعروف ایڈریس یا نامعلوم ویب سائٹس یا ایپس پروزٹ نہ کریں ۔

شیئر: