Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فالکن بریڈرز کی نیلامی

نیلامی کا آغاز پانچ اگست سے فالکن کلب کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فالکن بریڈرز نیلامی کے آغاز کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیلامی 5 اگست کو شروع ہو گی اور ریاض کے شمال میں ملھم میں کلب کے ہیڈ کوارٹرز میں تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔
نیلامی نے گذشتہ دو راؤنڈز میں فروخت کے اہم اعداد و شمار حاصل کیے جس میں سب سے زیادہ قابل ذکر 1.75 ملین ریال  کی قیمت پر مہنگے ترین فالکن کی فروخت تھی۔
نیلامی نے 14 ممالک کے 25 سے زیادہ سرکردہ فارموں کی شرکت کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے دنیا بھر کے سب سے بڑے فالکن پروڈیوسرز کو بھی راغب کیا۔ نیلامی کے نتیجے میں 800 سے زائد فالکن فروخت ہوئے۔
نیلامی کے گذشتہ راؤنڈز میں حصہ لینے والے کئی فارمز، بشمول ہسپانوی آرینو فالکنز فارم، فرانسیسی ایس بی فالکنز فارم اور فل فالکنز سینٹر، امریکن پیسیفک نارتھ فارم اور نارتھ ووڈس فارم نے کامیابی کے ساتھ اپنے تمام فالکن فروخت کیے۔
یہ کامیابی انٹرنیشنل فالکن بریڈرز نیلامی کو فالکنرز اور فالکن پروڈیوسرز کے لیے ایک قابل اعتماد اور محفوظ بازار میں تبدیل کرتی ہے۔ اس نے کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں اور خطے میں فالکنز کے لیے غیر معمولی فالکن نسلیں فراہم کی ہیں۔
اس کے علاوہ نیلامی میں سٹینڈز بھی ہیں جو فالکن سے متعلق مصنوعات اور خدمات پیش کرتے ہیں۔
ان میں خوراک، ادویات اور فالکن کی دیکھ بھال کے لیے ضروری سامان شامل ہیں۔ فالکن کی تربیت اور نگہداشت کے لیے ایک ڈیڈیکیڈ کارنر بھی ہے۔

شیئر: