Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

​مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا اظہار برہمی

یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے قومی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اور  آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے کی جانے والی یہ سرگرمیاں تمام بین الاقوامی روایات اور معاہدوں کی صریح  خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ اس قسم کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیلی افواج کو بھگتنا ہوگی۔
سعودی دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے صورتحال گرمانے کو ختم کرانے کے لیے اور فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے اور مذکورہ کشمکش بند کرانے کے لیے اپنا فرض ادا کرے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: