سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود جو شاہی مشیر تھے، جمعے کو انتقال کرگئے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نماز جنازہ سنیچر 29 جولائی کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نمازعصر ہوگی‘۔
شہزادہ ترکی بن محمد کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 7 مئی 2016 کو اپنا مشیر تعینات کیا تھا۔
شہزادہ ترکی بن محمد ریاض میں پیدا ہوئے۔ کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے 1974 میں سیاسیات میں گریجویشن کیا۔
1978 میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم فل کیا اور 1982 کے دوران لندن یونیورسٹی سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی تھی۔
آٹھ برس تک کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں سیاسیات کے پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا پھر 1983 میں دفتر خارجہ میں مغربی ادارے کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے۔
وہ ریاض میں ڈپلومیٹک سٹیڈیز انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر بھی رہے۔ 1994 میں وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی ادارے کا سربراہ بدرجہ سفیر مقرر کیا گیا تھا۔