Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتے پہنچانے والے ڈرائیور کو لاپتہ کرنا مجھے پھنسانے کی کوشش ہے: عمران خان کا دعویٰ

عمران خان ملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمات درج ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر پر جوتوں کا ڈبہ پہنچانے والے ڈرائیور کو پولیس نے اٹھا لیا ہے۔
سنیچر کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ڈرائیور کے اہل خانہ نے تمام تھانوں سے معلوم کیا لیکن ان کا کوئی پتا نہیں۔
’پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے اہل خانہ کو بتایا ہے کہ اُن پر انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے زمان پارک میں پارسل پہنچایا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ وہ یہ مان لیں کہ اس نے عمران خان کے گھر پر منشیات لائی اور وہ مجھے ایک اور فضول کیس میں پھنسائیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک غریب آدمی اور اس کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل 26 جولائی کو عمران خان نے کہا تھا کہ ان کو ایک جاننے والے شخص نے ڈرائیور کے ذریعے جوتوں کا ڈبہ بھیجا ہے۔
اس وقت بھی انہوں نے کہا تھا کہ پولیس ڈرائیور کے گھر پہنچ گئی ہے اور اس کے غریب اہل خانہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
’دو روز بعد پولیس ڈرائیور کے گھر پہنچ گئی اور اس کے غریب اہلِ خانہ کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے اسے اس بیان پر مجبور کرنے لگی کہ وہ میرے گھر منشیات کا ایک ڈبّہ چھوڑنے آیا تھا۔‘

شیئر: