سوشل میڈیا پر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں اور ایک فین ایئر ہوسٹس ان کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہیں۔ جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے فینز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا طویل سلسلہ شروع ہوا۔
خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹوئٹر ہینڈل ’چکری دھونی‘ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد فینز کی جانب سے کہیں یہ کہا گیا کہ اس عمل سے مہندرا سنگھ دھونی کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔ تو کسی نے اس ویڈیو کلپ کو پسند کرتے ہوئے خوبصورت ’فین گرل مومنٹ‘ قرار دیا۔
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ساکشی فون استعمال کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی گئی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ ’یہ آج کے دن کی سب سے پیاری ویڈیو ہے‘
Cutest video of the day #MSDhoni pic.twitter.com/7uSSJepSgM
— Chakri Dhoni (@ChakriDhoni17) July 29, 2023
ٹوئٹر ہینڈل اوڈ یوزر پر لکھا گیا ہے کہ ’کیا کوئی انہیں کوئی بتائے گا کہ پروفیشنل ایئر ہوسٹس کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔‘
Can somebody please instruct and enlighten the Air Hostess to be more professional and not intrude on their privacy?
— OD_User (@OD_userr) July 29, 2023
دنیش مینن نے مہندرا سنگھ دھونی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، آخر وہ ایم ایس دھونی کی فین ہیں۔‘
Nothing wrong in her actions.... afterall she is fan of Our MSD
— DINESH MENON (@DINESHM47422023) July 30, 2023
سوشل میڈیا صارف بویا مادھی نے لکھا کہ ’ایئر ہوسٹس دھونی اور ان کی بیوی کی پرائیویسی کو متاثر کر رہی ہیں یہ بلکل غلط ہے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل پریٹس نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے رد عمل پر لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ وہ بھی اپنے کام سے لطف اٹھاتے ہیں۔ اتنے سخت تبصرے نہ کریں۔ مجھے لگتا ہے اگر وہ صرف پہلے اجازت لیتی تو مہندرا سنگھ دھونی اس تصویر کے لیے انہیں پوز دیتے۔‘
Really cute. I know they also enjoy their work. Don't have to be too hard on them. I feel if she would have just asked him, he would have surely posed for a pic. That man is a lendary gentleman. C'mon girl !!
Yet I found it really cute— Prats (@Prats_2109) July 30, 2023