ورلڈ کپ اپنے ملک میں دیکھنے کا خواب حقیقت بن چکا: سعودی فٹبال فیڈریشن
ورلڈ کپ اپنے ملک میں دیکھنے کا خواب حقیقت بن چکا: سعودی فٹبال فیڈریشن
جمعرات 12 دسمبر 2024 19:16
قومی ٹیم کی تیاری کے لیے انڈر-17 کے علاوہ انڈر-11 کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل کے مطابق سعودی عرب 2034 کے ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے نوجوان فٹبالرز کو تیار کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کو میزبان ملک کے طور پر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یاسر المسحل نے 2034 کی گرین فالکنز ٹیم کی تیاریوں کا ذکر کیا۔
سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ’ وہ خواب جو ہم سب نے دیکھا تھا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچز اپنے ملک میں دیکھیں اب حقیقت بن چکا ہے۔‘
میرا پیغام ہے کہ نظم و ضبط اختیار کریں، تربیت پر توجہ دیں، زندگی کے تمام پہلوؤں کا خیال رکھیں۔
ہم سب 2034 میں ان شاء اللہ اپنے عزیز ترین ملک کی ٹیم ’گرین فالکنز‘ کو نمائندگی کرتے ہوئے دیکھیں گے اور وہ نتائج حاصل کریں گے جن پر ہم سب فخر کر سکیں۔
قومی فٹبال ٹیم کی تیاری کے لیے انڈر-17 ٹورنامنٹس کے علاوہ انڈر-11 کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں اور 2027 تک ہم انڈر-6 مقابلوں کے لیے بھی انعقاد کیا جائے گا۔
مملکت کی قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی اس وقت یورپی کلبوں میں کھیل رہے ہیں جن میں سعود عبدالحامد (رومہ)، فیصل الغامدی اور مروان الصحفی (بیلجیئم کے ٹیم بیئرشاٹ) شامل ہیں۔
سعودی عرب کی آبادی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں کے نوجوان فٹبال سے محبت کرتے ہیں، 80 فیصد سے زیادہ سعودی روزانہ فٹبال دیکھتے ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ناظرین کی امنگوں پر پورا اتریں۔
فیفا کے ساتھ بات چیت اگلے سال تک مکمل ہونے کی امید ہے، یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ورلڈ کپ موسم گرما میں ہوگا یا سرما میں لیکن ہم کسی بھی وقت کے لیے تیار ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں