سعودی عرب میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے چھ مقامات
ایسے مقامات ہیں جہاں دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ بھرپور تفریح حاصل کر سکتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ چھٹیوں کے یادگار دن گزارنے کے چند نہایت اہم مقامات ہیں جہاں گزرے لمحات سے آپ بھرپور تفریح حاصل کر سکتے ہیں۔
ریاض پارک کا میوزیم
آپ اگر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیں تو لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ریاض پارک کے عجائب گھر کا ضرور وزٹ کریں، آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہاں پر موجود عجائبات آپ کو حیرت زدہ کریں گے جو تفریح کے ساتھ تعلیم کا بھی مرکز ثابت ہو گا۔
ھیت غار
ریاض سے تقریباً 40 کلومیٹر فاصلے پر واقع ھیت غار، عین ھیت یا دہل ھیت جو دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول ہیں۔ان ٹھنڈی غاروں کے قریب قدرتی تالاب سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ،چھٹی کا بہترین دن گزارنے کے لیے آپ فیملی یا دوستوں کے ہمراہ اس علاقے میں صبح کے اوقات میں جائیں۔
الدرعیہ گیٹ میں طریف
اگر آپ چھٹیاں گزارنے کے لیے عرب ثقافت کو پسند کرتے ہیں تو یونیسکو کے اس عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ کا دورہ ضروری ہے۔ مٹی سے بنی اونچی دیواریں 18ویں صدی کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ یہاں آپ قدیم تعمیراتی انداز دیکھ سکتے ہیں اور قلعے کی طرز کی عمارات آپ کے سامنے ہوں گی۔
VOX سینما میں 4D فلم
آپ Vox سنیما کا رخ کرتے ہیں تو اپنے آپ کو ایک غیر معمولی فلمی دنیا میں پائیں گے ،آپ یہاں جن کرسیوں پر بیٹھیں گے وہ سین کے مطابق حرکت کریں گی، یہاں کا ماحول ہوا، روشنی اور پانی کے اثرات سے آپ پر ایک گہرا اثر ڈالے گا اور فلم کی بجائے حقیقت کا گماں گزرے گا۔
ریاض کا سنو سٹی
اگر آپ بہت زیادہ گرمی محسوس کر رہے ہیں تو ادھر کا رخ کر لیں۔سنو سٹی میں ساتھیوں کے ہمراہ بہترین لمحات گزاریں اور ٹھنڈک کا بھرپور احساس آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔یہاں آپ برف کے ساتھ مختلف کرتب کر سکتے ہیں بچے تو ہر کھیل سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔
کیپری کیفے ریاض
آپ کسی دوست کے ساتھ کافی کا لطف لینا چاہتے ہیں تو اس مقام پر مزیدار کافی کے ساتھ عمدہ قسم کا میٹھی ڈش آپ کا انتظار کر رہی ہے، ہم اس خاص مقام کی جانب آپ کی توجہ دلاتے ہیں جو بہترین کافی کی دعوت کے لیے ہے۔