گھریلو عملے کے نقل کفالہ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان
’نقل کفالہ کی سہولت مساند ویب سائٹ کے ذریعہ آج سے فراہم کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے گھریلو عملے کو نقل کفالہ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی افراد کے مابین نقل کفالہ کی سہولت مساند ویب سائٹ کے ذریعہ آج سے فراہم کی جارہی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی افراد کے مابین گھریلو عملے کی نقل کفالہ کی سہولت ریکروٹمنٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’گھریلو ملازمین ایک کفیل سے دوسرے کفیل منتقل ہونےکے لیے مساند پر طے شدہ ضوابط کے تحت کئے جاسکتے ہیں‘۔
’نقل کفالہ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے تمام فیسیں بھی مساند ویب سائٹ پر ادا کی جائیں گی‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’مساند کے ذریعہ گھریلو عملے کی خدمات حاصل کرنے سے تمام فریقوں کے حقوق کی پابندی کروائی جائے گی‘۔