شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
’پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف نگران حکومت بلکہ آئندہ منتخب حکومت بھی سہولت فراہم کرے گی۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
’سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری و بلاتعطل تکمیل یقینی بنائے گی۔‘
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
’حکومت کا 10 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے۔‘
سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اور اہم پیغام ہے۔
’سعودی عرب پاکستان کے شعبہ معدنیات میں موجود وسیع مواقع میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔‘
ملاقات میں وفاقی وزرا مخدوم مرتضی محمود، خرم دستگیر، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی تسنیم احمد قریشی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
سعودی وفد میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، عبداللہ موفتر الشمرانی چیئرمین سعودی جیولاجیکل سروے، عبدالرحمن خالد البیلوشی نائب وزیر برائے کان کنی صنعت اور اعلی سعودی حکام شام تھے۔