Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گلوکارہ دالیہ کا البم ’11:11‘ سے نئے سفر کا آغاز

سچ پوچھیں تو نئے البم میں ریکارڈ شدہ تمام گانے میرے لیے خاص ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی گلوکارہ دالیہ مبارک اپنے  متوقع البم '11:11' کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں، اس البم کو Warner Music MENA کے لیبل کے  ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق 32 سالہ گلوکارہ نے بتایا ہے کہ اس نئے البم کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہے جیسا کہ یہ نئی زندگی ہے اور میرے خیالات کی نمائندگی کرتا ہے۔

نئے البم کی موسیقی سننے والوں کو میرے تجربے سے روشناس کرائے گی۔ فوٹو انسٹاگرام

 دالیہ مبارک نے حال ہی میں اپنا پہلا گانا 'مارا آن مالیون' ریلیز کیا ہے, انہوں نے بتایا کہ نیا میوزک البم ایک کہانی کی تصویر کشی ہے۔
اس نئے البم کی موسیقی اور اس کا انداز میرے لیے بہت خاص ہے جو سننے والوں کو میرے تجربے اور انتخاب سے روشناس کرائے گا۔
امریکی میوزک کمپنی  وارنر ریکارڈڈ میوزک گروپ نے نومبر 2022 میں مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے موسیقی کے ٹیلنٹ  کے ساتھ دالیہ مبارک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

امریکی میوزک کمپنی  وارنر ریکارڈڈ میوزک گروپ نے 2022 میں معاہدہ کیا تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

دالیہ کا یہ البم خلیجی موسیقی کو جدید انداز میں پیش کر رہا ہے جس میں ڈھول ، دف، میرواس اور طبلے جیسے آلات موسیقی کو شامل کیا گیا ہیں۔
 سعودی گلوکارہ دالیہ مبارک کے دیگر معروف گانوں میں  آرین العشق،  بینی او بنق، دمت غلہ اور فارق الناس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میوزک کمپنی نے مجھے جدید موسیقی پیش کرنے کی جانب توجہ دلائی ہے جس سے میرے اندر کے فنکار کو نئی پہچان ملے گی۔
یہ البم میرے سننے والوں کو ایک الگ  اور منفرد موسیقی کا گیٹ وے محسوس ہو گا  جس سے مجھے اپنے خواب کو سچ  ثابت کرنے کا موقع ملا ہے۔

دالیہ کا یہ البم خلیجی موسیقی کو جدید انداز میں پیش کر رہا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

قبل ازیں انہوں نے 'مارا آن مالیون' کے لیے کویتی گلوکار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر دافی کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا، اس گانے کے بول دافی نے لکھے اور علی المتروک نے کمپوز کیا۔
دالیہ مبارک کا کہنا ہے کہ سچ پوچھیں تو نئے البم میں ریکارڈ شدہ تمام گانے میرے لیے خاص ہیں کیونکہ ہر گانا میرے دل میں ایک الگ مقام رکھتا ہے کیونکہ  البم کے ہر گانے میں میری بھرپور محنت اور محبت  شامل ہے۔

شیئر: