زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کے تحت سعودی عرب سے 18واں امدادی طیارہ ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے ترکیہ کے غازی عنتاب ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 32 ٹن سے زیادہ طبی سامان اور آلات موجود ہیں۔
سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے کہا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد ترکیہ کوامداد فراہم کرنے والے ممالک نے 268 ملین ڈالر فراہم کیے۔
اقوام متحدہ کےانسانی امور کے ادارے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ’سب سے زیادہ رقم سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ امریکہ، کویت، یورپی کمشنری اور اقوام متحدہ کا ایمرجنسی فنڈ کے ادارے نے بھی مدد فراہم کی۔‘