Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپورٹس سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کمپنی ’سرج‘ قائم

کمپنی سپورٹس ایونٹس کے کاروباری حقوق میں بھی سرمایہ لگائے گی (فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے سعودی عرب، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سپورٹس سیکٹر کے فروغ کےلیے نئی سپورٹس انویسٹمنٹ کمپنی ’سرج‘ قائم کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ سرج کمپنی نئے سپورٹس پروگراموں کے حوالے سے کاپی رائٹ میں سرمایہ کاری کرے گی۔
علاوہ ازیں سپورٹس ایونٹس کے کاروباری حقوق میں بھی سرمایہ لگائے گی۔  
بیان میں کہا گیا کہ سرج کمپنی انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹس کی میزبانی اور سپورٹس مقابلوں کو کمرشل بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ 
نئی سپورٹس انویسٹمنٹ کمپنی مملکت، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  میں شراکتی پروگراموں کی سعودائزیشن کو فروغ دے گی۔ 
سپورٹس انویسٹمنٹ کمپنی کا قیام سعودی وژن 2030 کلےاہداف کی تکمیل میں معاون بنے گا۔ یہ مختلف کھیلوں میں انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ 

شیئر: