Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ کے لیے پیزا لے کر جانے والا نوجوان ٹیرس سے گر کر ہلاک

انڈیا میں گرل فرینڈ کے لیے پیزا لے کر جانے والا نوجوان لڑکی کے والد سے چُھپنے کی کوشش کے دوران چوتھی منزل سے گِر کر ہلاک ہو گیا۔
انڈین خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز شعیب نامی 20 سالہ نوجوان آدھی رات کو اپنی گرل فرینڈ کے لیے پیزا لے کر اُن کے گھر گیا تھا۔
اس دوران انہوں نے لڑکی کے والد کے قدموں کی آواز سُنی تو ڈر کے مارے  ٹیرس کے کنارے چلے گئے جہاں کمزور تار کا سہارا لینے کی کوشش کی اور لڑکھڑا کر چوتھی منزل نے نیچے گر گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زیادہ اونچائی سے گرنے کے باعث باعث نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں زخمی حالت میں عثمانیہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں صبح پانچ بجے کے بعد ان کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی۔
ہلاک ہونے والے نوجوان شعیب کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

شیئر: