مدینہ منورہ ریجن میں صبح میں دھند، شام میں گرد و غبار
’جدہ، جازان ہائی وے پر گرد آلود تیز ہوا چلنے کا امکان ہے‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ شہر سمیت ریجن کے دوسرے علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور شام کو گرد و غبار کا طوفان رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، ینبع اور الرایس میں رات دو بجے سے صبح 8 بجے تک دھند چھائی رہے گی‘۔
’دھند کی کیفیت ہائی وے اور کھلے علاقوں میں زیادہ ہوگی جہاں حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’مدینہ منورہ کے علاوہ العلا اور العیص میں گرد وغبار کی کیفیت ہوگی جو صبح 9 بجے سے شام تک رہے گی‘۔
’گردو غبار اور مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
’مطلع گرد آلود ہونے کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو تکلیف ہوسکتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن اور قرب وجوار میں آج بھی گرمی کی شدت ہوگی جبکہ جازان اور عسیر میں مطلع ابر آلود ہوگا جہاں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
’جدہ، جازان ہائی وے پر سفر کے دوران احتیاط سے کام لیا جائے جہاں دن بھی گرد آلود تیز ہوا چلنے کا امکان ہے‘۔