Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے عرب یوتھ ہیکاتھون کا آغاز

ریاض میں ہیکاتھون مہم 3 سے 5 نومبر تک منعقد کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
موسمیاتی تبدیلی موجودہ  وقت کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے جو دنیا بھر کے اربوں باشندوں کی زندگی اور معاش کے لیے خطرے کا سبب ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ(مینا) کے علاقے میں عرب نوجوانوں  کو بااختیار بنانے  والے عرب یوتھ سینٹر نے عرب یوتھ ہیکاتھون کے لیے درخواستیں مانگی ہیں۔
عرب یوتھ ہیکاتھون کا مقصد علاقے میں موسمیاتی مسائل کا بہتر حل، زراعت، آبی تحفظ اور قابل تجدید توانائی اور کارکردگی سے متعلق مسائل کے حل تلاش کرنا ہے۔
ہیکاتھون سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر اور لبنان میں چلائی جائے گی، اس مہم کے تحت یونیورسٹی کے طلباء اور ابتدائی مرحلے کے کاروباری افراد کو شامل کیا جائے گا۔
مہم میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کو 18 سے 35 سال کی عمر کے دو سے تین شرکاء کی ٹیموں میں درخواست دینی ہو گی جس میں کم از کم ایک رکن  کی عمر21 سال سے زائد ہونا ضروری ہے۔

دلچسپی رکھنے والے شرکاء ویب سائٹ پر اندراج کرا سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں ہیکاتھون کا پلیٹ فارم درخواستیں وصول کرنے کے لیے 13 اکتوبر تک کھلا رہے گا اور دلچسپی رکھنے والے شرکاء ویب سائٹ arabyouthhackathon.com پر اندراج کرا سکتے ہیں۔
بعدازاں ٹیموں کو شارٹ لسٹ کئے جانے کے بعد پیپسیکو فاؤنڈیشن، پلگ اینڈ پلے اور AYC تین روزہ مقامی ہیکاتھون کی میزبانی کریں گے جس میں شرکاء کو علم کی منتقلی کے لیے رہنمائی اور تیار شدہ ورکشاپس فراہم کرے گا۔

ہیکاتھون کا پلیٹ فارم درخواستیں وصول کرنے کے لیے 13 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہیکاتھون مہم 3 سے 5 نومبر تک منعقد کی جائے گی۔
ماہرین کا ایک پینل ہیکاتھون مہم میں کاربن کا اخراج کم کرنے کی صلاحیت اور موسمیاتی تبدیلی، توانائی، سرکلر اکانومی، جنگلات کی کٹائی، سبز تبدیلی، مٹی کی زرخیزی، فضلے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام، پانی کی کمی اور سمندری ماحول کی بہتری جیسے شعبوں پر پڑنے والے اثرات کی شدت کی بنیاد پر جائزہ لے گا۔
 

شیئر: