Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں آنے والے طوفان سے شہری محفوظ ہیں: سعودی سفارت خانہ

سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال کے لیے فون نمبر بھی جاری کیا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
جاپان میں سعودی سفارت خانے نے اطمینان دلایا ہے کہ ’یہاں موجود تمام شہری خیریت سے ہیں۔ کسی کو بھی طوفان سے کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ’وہ یہاں آنے والے طوفان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے‘۔
سعودی سفارتخانے نے ’جاپان میں موجود سعودیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ قدرتی آفات سے متعلق مقامی حکام کی ہدایات کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں‘۔
سعودی سفارتخانے نے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ  ’کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے کی صورت میں وہ 09055833862 پر رابطہ کریں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: