Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 اور 13 اگست کی درمیانی شب مملکت سمیت عرب دنیا میں شہابیوں کی بارش

ایک گھنٹے میں شہابیوں کے گرنے کا اوسط 80 تک ہوگا۔ (فوٹو سبق)
جدہ میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ ’سنیچر 12 اگست کی رات کو اتوار 13 اگست کا سورج طلوع ہونے سے قبل سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں شہابیوں کی بارش ہوگی۔ ایک گھنٹے میں شہابیوں کے گرنے کا اوسط 80 تک پہنچ جائے گا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ  ’شہابیوں کی بارش ہر سال ہوتی ہے‘۔
فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے بتایا کہ ’اس موقع پر رات کے وقت آسمان کا منظر بے حد دلکش لگتا ہے تاہم  2023 کے دوران ہونے والی شہابیوں کی بارش غیر معمولی طورپر خوبصورت لگے گی۔ اس کا امکان ہے کہ 12 اور 13 کی درمیانی شب شہابیوں کی بارش کے موقع پر مطلع صاف ہوگا اور چاند قمری مہینے کے آخر میں ہلال کی شکل  اختیار کرچکا ہوگا۔ اس سال شہابیوں کی بارش سے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا‘۔
ابو زاھرۃ نے کہا کہ ’مطلع صاف ہونے کی وجہ سے تاریک آسمان پر چھوٹے سے چھوٹے شہابیے کو بھی اچھی طرح سے دیکھا جاسکے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: