Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے بی سٹر کا انتظام نہ کرنے پر کمپنی پر پانچ ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا

ملازم خاتون کے یہاں بچے کی ولادت کے بعد چھ ہفتے تک  ڈیوٹی لینا جرم ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے خبردار کیا ہے کہ ملازم خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے لیے بے بی سٹر کا انتظام نہ کرنے والی کمپنی پر پانچ ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی قانون محنت کے تحت ہر کام میں ملازمین کی سلامتی کے لیے درکار اقدامات کا اہتمام کمپنی کی ذمہ داری ہے۔ پابندی نہ کرنا سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔ اس پر 1500 سے 5 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔
وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ بچوں کی نگہداشت کے لیے بے بی سٹر کا بندوبست نہ کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ملازم خاتون کے یہاں بچے کی ولادت کے بعد چھ ہفتے تک ڈیوٹی لینا سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: