Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 11 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 89 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 288.49  روپے ہو گئی ہے۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.89 اماراتی درہم 78.54، بحرینی دینار 765.29، عمانی ریال 749.39، کویتی دینار 937.85 اور قطری ریال کی قیمت 79.17 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 294.5 اور قیمت فروخت 297.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  78اور قیمت فروخت 78.8 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 81.5 اور قیمت فروخت 82.4 روپے رہی۔

شیئر: