Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں لڑکے سے زیادتی میں ملوث شہری کو موت کی سزا 

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کردی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے اتوار کو دھوکہ دہی اور لڑکے کے ساتھ زیادتی میں ملوث مقامی شہری کو عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری خالد بن احمد بن خلیفہ الشاہین نے دھوکہ دے کر ایک لڑکے سے زیادتی کی۔ ایک اور لڑکے کے ساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی تھی‘۔ 
وزارت داخلہ  نے بتایا کہ ’پولیس نے ملزم کو گرفتار کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے موت کی سزا سنادی تھی‘۔  
ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا تھا جسے اتوار کو الشرقیہ میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: