Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویلڈنگ کے کام میں پہلے غیرملکی تھے اب سعودی چھا گئے ہیں‘

بید الشمری نے بتایا کہ وہ فوڈ ٹرک کی باڈی تیار کرتے ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی نوجوان عبید الشمری نے کہا ہے کہ ’ویلڈنگ اور فوڈ ٹرک کی باڈی بنانے کا کام ملازمت سے بڑھ کر ہے۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبید الشمری نے بتایا کہ وہ فوڈ ٹرک کی باڈی تیار کرتا ہیں۔ ’ان کی قیمتیں ان کے ڈیزائن اور اقسام کے مطابق 60 ہزار ریال سے زیادہ ہیں۔‘
30 سالہ عبید الشمری نے فخریہ لہجے میں کہا کہ وہ مارکیٹ میں اس وقت چھا گئے ہیں اورمارکیٹ کے مشہور ویلڈر میں سے ایک ہے۔
سعودی نوجوان نے بتایا کہ ’مملکت میں گاڑیوں کی باڈی بنانے اور ویلڈنگ کی ورکشاپس میں پہلے غیرملکی ہنرمند چھائے ہوئے تھے اب ہم چھا گئے ہیں۔ بیشتر ویلڈرز سعودی ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’دیگر سعودی نوجوانوں نے بھی ہمیں دیکھ کر کام سیکھا اور اب خوب منافع کما رہے ہیں۔‘
عبید الشمری کا کہنا ہے کہ ’اپنا ورکشاپ کھولا ہے۔ بیشتر وقت ورکشاپ میں گزارتا ہوں۔ لوگ میرے کام  کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کا کام دل لگا کر کرتا ہوں۔‘

شیئر: