Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہارنپور واقعات پر خاموشی ، راہول پر ناراضی

نئی دہلی۔۔۔۔۔سہارنپورمیں ہونیوالے تصادم پر راہول گاندھی کی خاموشی سے پارٹی میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے کہا کہ انہیں زیادہ جارحانہ انداز میں ان فسادات کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے تھی۔ متعدد لیڈروں کا خیال ہے کہ پارٹی اس معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگانے میں ’’ناکام‘‘رہی ہے۔یہ بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ابتک سہارنپور کا دورہ کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم یوپی میں انتخابات ہار گئے اور بری طرح ہارے لیکن ہم اس قسم کے واقعات سے خود کو الگ تھلگ نہیں رکھ سکتے۔یوپی کانگریس کے صدر راج ببر نے تو سہارنپورکا دورہ کیا ہے لیکن اس کا کوئی زیادہ اثر نہیں ہوا۔

شیئر: