Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 باحہ میں دوسرا روایتی پرفارمنس آرٹس فیسٹول

فیسٹول میں باحہ میں رائج عوامی پکوانوں بھی متعارف کرائے جائیں گے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت باحہ میں 28 سے 30 ستمبر تک  دوسرا روایتی پرفارمنس آرٹس فیسٹول (ثرا)  کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
سیدتی میگزین کے مطابق اس فیسٹول کا مقصد حقیقی عوامی آرٹ اور ملبوسات کا احیا، موسیقی کے آلات  کی نمائش اور باحہ میں رائج عوامی پکوانوں کا ذائقہ متعارف کرانا ہے۔ 
روایتی پرفارمنس آرٹس فیسٹول میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رائج انواع و اقسام کے آرٹس پیش کیے جائیں گے۔ 
فیسٹول کے موقع پر ’ساحہ من الابداع‘  زون میں سکرینز کے ذریعے عکس بندی والے مقامات اور پرفارمنس شوز کے ذریعے مختلف سرگرمیاں ہوں گی۔
20 سے زیادہ پرفارمنس آرٹس پیش کیے جائیں گے۔ ہر دن چار تھیٹر ہوں گے۔ ہر شو دس منٹ پر مشتمل ہوگا۔
ریستورانوں کے زون میں شائقین پرکشش ماحول میں اپنی پسند کے لذیذ کھانوں کا لطف اٹھاسکیں گے۔ 

شیئر: