Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر ملکی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ خود کو سعودی شہری ظاہر نہ کریں‘

سعودی قانونی مشیر معتز طلعت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد غیر ملکی ایکٹیویسٹ خود کو سعودی شہری ظاہر کرکے پیش کرتے ہیں جو قانونی طور پر جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کسی اور شخص کا روپ دھارنایا اپنی شناخت چھپانا اور خود کو کسی اور کی شناخت اور شخصیت میں پیش کرنا قابل سزا ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’سوشل میڈیا میں بہت سے غیر ملکی یا تو اپنی شناخت چھپا کر خود کو سعودی شہری ظاہر کرتے ہیں یا پھر ایسا مواد پیش کرتے ہیں جس سے گمان ہوتا ہے کہ وہ سعودی شہری ہیں‘۔
’ایسے لوگ بھی ہیں جو سعودی لباس پہن کر آتے ہیں یا سعودی لہجے میں بات کرتے ہیں جس سے دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ وہ سعودی شہری ہیں‘۔
قانونی مشیر معتز طلعت نے کہا ہے کہ ’سعودی سائبر کرائم قانون کے مطابق ہر وہ شخص جو اپنی اصل شناخت چھپاکر خود کو کسی اور شناخت  میں پیش کرتا ہے اسے تین سال قید اور 20 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: