خمیس مشیط میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جمعرات 17 اگست 2023 10:26
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے خمیس مشیط میں واقع ایک گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس پر فوری طور متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے سب سے پہلے گودام میں کارکنوں کی عدم موجودگی کی یقین دہائی کی جبکہ آگ کا دائرہ محدود کردیا‘۔
’بعد ازاں ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ متعلقہ ٹیم نے آگ لگنے کے اسباب کا سراغ لگانا شروع کیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے جبکہ گودام میں سلامتی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں‘۔