نیمار ریاض پہنچ گئے، کنگ فہد سٹیڈیم میں شاندار استقبال ہوگا
’کنگ فہد سٹیڈیم میں شاندار استقبالیہ دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
برازیلی سٹار فٹبالر نیمار کل جمعہ کو ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر الہلال فٹبال کلب کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ہے۔
پیرس سینٹ جیرمن سے الہلال منتقل ہونے والے فٹبالر نیمار کا استقبال کرنے شائقین ایئر پورٹ پر پہنچے ہوئے تھے۔
الہلال فٹبال کلب میں ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں الہلال کی شال پہنےنیمار کی تصاویر جاری کی ہیں۔
الہلال کلب کی انتظامیہ نے کہاہے کہ ’آج ہفتے کو کنگ فہد سٹیڈیم میں عالمی فٹبالر کا شاندار استقبالیہ پیش کیا جائے گا۔