Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی ایتھوپیا میں نجاشی مسجد تعمیر کرے گا

’رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر شیخ العیسی نے دار الحکومت ادیس ابابا کا دورہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایتھوپیا میں نجاشی سے موسوم مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عادل بادشاہ نجاشی کی یاد میں شاندار مسجد کی تعمیر ہوگی۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر شیخ العیسی نے دار الحکومت ادیس ابابا کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایتھوپیا دو ہجرتوں کا مرکز ہے جس نے اولین صحابہ کرام کو پناہ دی ہے‘۔
ایتھوپین علما بورڈ کے سربراہ شیخ ابراہیم الحجی نے رابطہ عالم اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: